وجے پور میں محکمہ پی ڈی ڈی کیخلاف اپنی پارٹی کا احتجاج

0
0

غیر اعلانیہ طویل کٹوتی کے باوجود لوگوں سے بہت زیادہ کرایہ وصول کیاجارہا ہے:منجیت سنگھ
لازوال ڈیسک
وجے پور؍؍ اپنی پارٹی نے بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی پر وجے پور میں ایس ڈی ایم دفتر کے باہر پی ڈی ڈی محکمہ کیخلاف زبردست احتجاج کیا۔اس احتجاج کی قیادت پارٹی صوبائی صدر اور سابقہ کابینہ وزیر سردار منجیت سنگھ کر رہے تھے جنہوں نے بعد ازاں عوامی مطالبات پر مبنی ایک میمورنڈم ایس ڈی ایم کو پیش کیا۔احتجاج میں شامل اپنی پارٹی لیڈروں اور ورکروں نے محکمہ بجلی کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے کہاکہ وجے پوراور سرحدی گاو ¿ں میں غیر اعلانیہ طویل بجلی کٹوتی کی وجہ سے لوگ سخت پریشان حال ہیں۔ محکمہ عوام کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے لیکن بھاری رقم بطور کرایہ وصول کی جارہی ہے۔ہرماہ صارفین کو بھاری بھاری بجلی بل بھیجے جاتے ہیں۔انہوں نے محکمہ پی ڈی ڈی کو متنبہ کیاکہ لوگوں کو سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور نہ کیاجائے، وجے پور میں شیڈیول کے مطابق عوام کو معقول بجلی فراہم کی جائے۔ سردار منجیت سنگھ نے کہاکہ پی ڈی ڈی محکمہ کی نااہلی کی وجہ سے عام آدمی، کسان اور تاجرسبھی یکساں طورمتاثر ہیں۔احتجاج کے بعد ایس ڈی ایم وجے پور کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے سردار منجیت سنگھ نے مطالبہ کیاکہ بجلی سپلائی میں معقولیت لائی جائے۔ اِس احتجاج میں ضلع صدر رمن تھاپا، بلاک صدر رام گڑھ بچن چوہدری، بلاک صدر وجے پور موہن لال شرما، ایڈووکیٹ ساہل بھارتی صدر لیگل سیل سانبہ، ضلع صدر یوتھ ونگ سانبہ منگت رام، لولی منگول، نکھی مہاجن سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی وجے پور، بھارت بھوشن بیوپار منڈل صدر وجے پور، کیپٹن جوگیندر لال، روی کمار کارپوریٹر وغیرہ شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا