وبود گپتا کا کوٹلی کالابن میں عوامی دربار منعقد

0
0

کہا راجوری پونچھ کے لوگ آپسی بھائی چارے کو بنائے رکھیں
احمد شہزاد
منجاکوٹایم ایل سی راجوری وبود گپتا نے منجاکوٹ کے دوردراز علاقہ کوٹلی کالابن میں لوگوں کے ساتھ ایک دربار منعقد کیا جہاں پر علاقہ کے کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔وہیں اس موقعہ پر لوگوں نے اپنے اپنے مسائل ایم ایل سی راجوری وبود گپتا کے سامنے رکھے۔جہاں لوگوں نے ایم ایل سی سے کہا کہ سڑکوں کی حستہ حالت ہو چکی ہے۔وہیں بجلی کی بھی غیر ضروری طور پر کٹوتی کی جارہی ہے۔جس سے اسکولی بچوں کی تعلیم پر گہرااثر پڑ رہا ہے۔لوگوں نے کہا کہ پانی اور راشن جیسی سہولیات بھی اچھے طریقے سے میسر نہیں ہو رہی ہیں۔وہیں لوگوں کے تمام مسائل سننے کے بعد وبود گپتا نے اپنے بیان میں تمام آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ ان لوگوں کے تمام مطالبات حل کرنے کی کوشش کریں۔وبود گپتا نے کہا کہ راجوری اور پونچھ کے لوگ آپسی بھائی چارے اور اتفاق کو اسی طرح سے بنائیں رکھیں۔انہوں نے کہا کہ 2011 کے سروے میں کچھ لوگوں کے نام ہی غلط درج کئے گئے ہیں۔انہوں نے محکمہ فوڈ اینڈ سپلائی کے اے ڈی جاوید چوہدری کو ہدایت دی کہ وہ ایک بار دوبارہ اس سروے کو کروائیںتاکہ ان لوگوں کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹرائبل طبقہ کے لوگوں کے لیئے حکومت سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے۔اس موقع پر انہوں نے ایک ٹرانسفارمر اور تیس پولوں کی بھی منظوری دی۔دربار میں ائے ڈی فوڈ اینڈ سپلائی،ایکس ای این پی ایچ ای،اسسٹنٹ ایگزیکیوٹیو انجینئر تعمیرات عامہ ،بی ڈی او منجاکوٹ،ایس ایچ او منجاکوٹ اور پارٹی لیڈران کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا