وارڈ نمبر 74کے کارپوریٹر صحبت علی نے چوہادی مندر میں لائٹ فراہم کی

0
0

لازوال ڈیسک
جموںمہا شوراتری کے موقع پر جہاں مندروں میں پوجا کا سلسلہ جاری ہے وہیں جموں خطے میں امن و بھائی چارے کی رسم کو برقرار رکھتے ہوئے اس تہوار کے موقع پر وارڈ نمبر 74کے کارپوریٹر صحبت علی نے چوہادی مندر میں ایک لائٹ فراہم کی جہاں کافی تعداد میں عوام موجود تھی ۔واضح رہے جموں میں بھائی چارے اور اخوت کی ایک قدیم رسم ہے جس کے چلتے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک دوسرے کے تہوراوں میں مبارکبادی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تحائف بھی پیش کرتے ہیں ۔اسی سلسلہ میں مہا شوراتری کے تہوار کے دوران کارپوریٹر صحبت علی نے جموں کے چوہادی علاقہ میں قائم ایک مندر میں لائت پیش کی جو بھائی چارے کا ایک پیغام بھی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا