وارڈ نمبر 13 راجوری میں پینے کے پانی اور دیگر سہولیات کا فقدان

0
0

عمرارشدملک
راجوری : میونسپل وارڈ نمبر 13 راجوری میں مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ کے سامنے اپنی پریشانیوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ یہاں پانی کا ہے کیونکہ پینے کے پانی کی کافی قلت ہے اور اکثر خواتین ہینڈپمپ سے پینے کا پانی لاتی ہیں اور ہینڈپمپ بھی اس محلہ سے دور ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ پینے کا پانی ایک بڑا مسئلہ ہے اور محکمہ پی ایچ ای وارڈ نمبر 13 کی طرف بھی توجہ دے اور یہاں پانی کی قلت کو دور کرے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ ہمیں مختلف پریشانیوں سے دو چار ہونا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی ہو یا راستوں کی مرمت، بجلی ہو یا دیگر سہولیات ہر سطح پر ہمیں نظرانداز رکھا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کی ہے کہ وارڈ نمبر 13 راجوری کی طرف بھی توجہ دے اور ہمارے مسائل کا ازالہ کرئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا