وادی چناب کے ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر وحید خاور بلوان

0
0

نامور ماہر تعلیم نے لائف سائنسز میں 53 کتابیں تصنیف کیں
لازوال ڈیسک
جموں ڈاکٹر وحید خاور بلوان اس وقت گورنمنٹ ڈگری کالج کلہوتراں، ڈوڈہ، جموں و کشمیر کے میںشعبہ زولوجی میں سینئر اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ موصوفنے مصنف/شریک مصنف اور ایڈیٹر کے طور پر تقریباً 53 کتابیں شائع کی ہیں جو نہ صرف انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سائنس کے طلباءکے لیے بلکہ سول سروس کے خواہشمندوں اور ریسرچ اسکالرز کے لیے بھی مددگار ثابت ہوئی ہیں۔ 43 سال کی عمر میں، ڈاکٹر وحید بلوان نے لائف سائنسز کے شعبے میں جینیٹکس، سیل بائیولوجی، مالیکیولر بائیولوجی، پیراجیولوجی، بائیو ٹیکنالوجی، اینیمل ڈائیورسٹی، بائیو کیمسٹری، اینیمل فزیالوجی، ایوولوشنری بائیولوجی، اکنامک زولوجی، اپلائیڈ زولوجی، ایمبریالوجی ، میڈیکل زولوجی، کورڈیٹس، نان کورڈیٹس، ورٹیبریٹ اناٹومی، ماحولیاتی حیاتیات، ایتھولوجی یا انسانی سلوک، وائرس وغیرہ پر کتابیں لکھی ہیں ۔ ڈاکٹر بلوان کی مرتب کردہ/ترمیم شدہ/تصنیف کردہ کتابوں میں جموں و کشمیر کی یونیورسٹیوں کے تجویز کردہ نصاب پر مبنی نصابی کتابیں شامل ہیں۔واضح رہے ڈاکٹر بلوان کی کتابوں کو ملک بھر کی مختلف معروف یونیورسٹیوں اور اداروں نے بڑے پیمانے پر تسلیم کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر بلوان وادی چناب میں پروٹو ٹائپیکل کے طور پر ابھرے ہیں اور مختلف تعلیمی سطحوں پر طلباءطبقے میں بہت مقبول ہیں۔ ڈاکٹر بلوان مختلف چینلز جیسے ٹیلی گرام، گوگل کلاس روم وغیرہ کے ذریعے پری گریجویٹ، گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور سول سروسز کے خواہشمند طلباءکو زولوجی کے شعبے میں تیار شدہ اسٹڈی میٹریل بھی فراہم کرتے ہیں۔تحقیقی نقطہ نظر سے، ڈاکٹر بلوان نے 90 سے زیادہ تحقیقی مضامین/ پیپرز، مشہور مضامین مختلف قومی اور بین الاقوامی شہرت کے جریدوں میں شائع کیے ہیں۔ انہوں نے اپنی علمی اور تحقیقی عمدگی کے لیے ریاستی، قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر 55 سے زیادہ ایوارڈز حاصل کر کے بھی پذیرائی حاصل کی ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی اور قومی کانفرنسوں، سیمینارز، ورکشاپس میں شرکت کے دوران ریسورس پرسن کے طور پر متعدد مکمل اور مدعو لیکچرز دیے ہیں۔ فی الحال، اپنی تعلیمی کاوش کے علاوہ وہ ملک کے نامور اداروں (یونیورسٹیز اور کالجز) کے ساتھ مل کر انسانی جینیاتی امراض، طرز زندگی کی بیماریوں، علاقے کے تنوع اور اپلائیڈ زولوجی پر تحقیق میں بھی مصروف ہیں۔حال ہی میں ورلڈ یوتھ سکلز ڈے یعنی 22 جولائی کے موقع پر، ڈاکٹر بلوان کو میسور کرناٹک میں سینٹر فار پروفیشنل ایڈوانسمنٹ کنٹینیوئس ایجوکیشن (CPACE) کی طرف سے انٹرنیشنل ایمننٹ زولوجسٹ ایوارڈ2022 سے نوازا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا