وادی میں آن لائن ادبی پروگراموں کا سلسلہ جاری

0
0

انہار کشمیر کے اہتمام سے مقبول عام’ہرموکھ‘ پروگرام نشر
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍وادی میں آف لائن ادبی پروگراموں کے ساتھ ساتھ آن لائن ادبی پروگراموں کا سلسلہ بھی جاری ہیاور ان پروگراموں کے انعقاد سے گمنام قلم کاروں کیکلام کو عوام تک پہنچانیکا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت معروف ادبی انجمن انہار کشمیر کے اہتمام سے مقبول عام "ہرموکھ” پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں معروف ادیب، قلم کار، تنقید نگار، شاعر اور ماہر تعلیم شاہباز ہاکباری کے علاوہ محتاج گلستانی، شفیق کارہامی، بھارتی رینہ، انجنیئر عبدالمجید میر شاہ آباد وانیگامی، خورشید احمد خورشید کشتواڑی، جانثار کشمیری، رفیق طاہر کاؤچکی، غلام رسول شاداب، ندا رحمان، رفیق احمد ڑار، عنایت اللہ راہی، شمینہ اعجاز، نظیر جان اور مولوی ریاض ہاکباری نے شرکت کی۔ پروگرام کے آغاز میں قاری گلزار احمد کوندو نے تلاوت کلام پاک پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ پروگرام کے پیش کار اور ترتیب کار گلفام بارجی تھے اور پروگرام کے تکنیکی معاون ساحل ڑار تھے جبکہ پروگرام کے نگران فیاض تلگامی، جمیل انصاری اور ریاض پروانہ تھے اور پروگرام کی انچارج رتبہ قریشی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا