مختلف مقامات پر دعائیہ مجالس منعقد، سب سے بڑا اجتماع چرار شریف میں منعقد
شاہین امین
بڈگام//کشمیر میں مسلسل خشک سالی کی وجہ سے سوکھے جیسی صورتحال پیدا ہوئی ہے ، ندی نالوں میں پانی کی سطح کافی کم ہو گئی جس وجہ سے پینے کے پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ نمائندے شاہین امین کے مطابق اتوار کے روز خشک سالی سے نجات کے لئے چرارشریف میں نماز استسقا کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔چرار شریف میں تاریخی نفل ٹینگ کی پہاڑی پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے دو رکعت نفل نماز ادا کی جس دوران رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔چاڈورہ سے سینکڑوں کی تعداد میں مرد وزن پیدل مسافت طے کرکے چرار شریف پہنچے اور وہاں پر روایتی بانڈ کا اہتمام کیا۔وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے سے نامہ نگار شاہین امین نے بتایا کہ وہاں پر نماز ظہر کے بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد تاریخی نفل ٹینگ (جہاں پر علمدار کشمیر (رح) کا نماز جنازہ پڑھا یاگیا ) پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوئی اور دو رکعت نماز استسقا پڑھی۔ آخر پر متولی زیارت چرارشریف حاجی یونس جان نے ایس ایچ او چرارشریف، وقف بورڈ سب یونٹ چرارشریف کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے بہترین انتظامات کی۔