- ذاکرملک نے باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں نئی پاری شروع کی
لازوال ڈیسک - راجوری؍؍ذاکرملک نے کابینہ وزیرچوہدری ذولفقارعلی کیساتھ زائدازتین برس بحیثیت پی آراواپنی خدمات سے فارغ ہوتے ہوئے اپنے اصل مقام ملازمت باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں ترقی کیساتھ واپسی کی ہے اورترقی کے بعد انہیں دواہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، ذاکرملک اسسٹنٹ رجسٹرار کیساتھ ساتھ وائس چانسلر کے پرائیوٹ سیکریٹری بھی ہونگے۔ذاکرملک نے گزشتہ شب وائس چانسلر باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے پرائیویٹ سیکریٹری کے اہم عہدے کاچارج سنبھالا۔ذاکرملک باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں ملازمت پانے سے پہلے ایک معروف صحافی تھے اور ریاست کے مؤقر انگریزی روزنامہ گریٹرکشمیر اور مؤقر اُردوروزنامہ کشمیراعظمیٰ میں اپنی صحافتی خدمات انجام دیتے تھے۔ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ سے تعلق رکھنے والے ذاکرملک اُردوزبان کے تحفظ وفروغ کیلئے سرگرم ادبی تنظیم تحریک بقائے اُردوکے سرپرست بھی ہیں اوراُردوزبان کیساتھ کسی بھی سطح پرہونے والی ناانصافی کیخلاف آوازبلندکرتے آئے ہیں۔ایک خوش اخلاق اورحلیم طبیعت کے مالک ذاکرملک کابینہ وزیرکیساتھ بحیثیت پبلک رلیشن آفیسر بہترین خدمات انجام دے رہے تھے اوروزیر۔عوام۔حکام کے مابین تعلقات میں ایک پل کی حیثیت رکھتے تھے۔علاوہ ازیں اپنے وزیرکیساتھ کام کرنے کے دوران اُنہوں نے وزیرموصوف کے محکمہ جات کے کام کاج کی بہترین تشہیرکاکارنامہ بھی انجام دیااوراپنے صحافتی تجربات کوبخوبی بروئے کارلاتے ہوئے سرکاری اسکیموں کی تشہیروعوامی بیداری میں اہم کارنامہ انجام دیا۔انہوں نے خاص طورپرمحکمہ عوامی رسدات، خوراک،امورصارفین اورقبائلی امورمیں اشاعت وتشہیرکاکام بھی بہتراندازمیں کیا۔ذاکرملک کوان کے دوست واحباب نے نیک خواہشات سے نوازتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی دعاکی ہے۔