وائس چانسلر بی جی ایس بی یو نے ڈیجیٹل اور تکنیکی حل پر کتاب کا اجراء کیا

0
0

لازوال ڈیسک
راجوری؍؍بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود نے ڈیجیٹل اور تکنیکی حل کے عنوان سے ایک کتاب کا اجراء کیا۔وہیں کتاب کی ریلیز کی تقریب وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ واضح رہے یہ کتاب ڈاکٹر گورو سہگل اور ڈاکٹر عاصم میر، شعبہ مینجمنٹ اسٹڈیز کے اسسٹنٹ پروفیسرز نے لکھی ہے۔ یہ کتاب انڈرگریجویٹ طلباء کے لیے ویلیو ایڈڈ کورس کے لیے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے رہنما خطوط کے مطابق لکھی گئی ہے۔اس موقع پروائس چانسلر نے دونوں مصنفین کو ان کی علمی خدمات پر مبارکباد دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا