وائس چانسلر بی جی ایس بی یو نے آئی آئی آئی ایم جموں کا دورہ کیا

0
0

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں دونوں اداروں کے درمیان تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍پروفیسر اکبر مسعود، وائس چانسلر بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن (آئی آئی آئی ایم) جموں کا دورہ کیا اور پروفیسر زبیر احمد ڈائریکٹر آئی آئی آئی ایم جموں سے ملاقات کی۔ وہیںدونوں اداروں کے سربراہان نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں دونوں اداروں کے درمیان تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر پروفیسر اکبر مسعود نے کہا کہ بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے آغاز کے لیے سائنس کے مختلف شعبوں کے سربراہان آئی آئی آئی ایم جموں کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں اداروں کے مشترکہ طور پر اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔پروفیسر اکبر مسعود نے کہا کہ وکست بھارت کی طرف، اعلیٰ تعلیم کے اداروں پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے ابھرتے ہوئے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے مطالعہ کے متنوع شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ضروری ہے۔ پروفیسر اکبر نے کہا کہ بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کا آئی آئی آئی ایم جموں کے ساتھ اشتراک سے نہ صرف فیکلٹی ممبران کو مشترکہ تحقیق شروع کرنے کے لیے فائدہ پہنچے گا بلکہ دونوں اداروں کے طلباء اور محققین کے لیے ان اداروں سے استفادہ کرنے کے مواقع کے نئے راستے کھلیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا