نیکسس ریئل کون پرائیویٹ لمیٹڈسے وابستہ 03 دھوکہ بازوں کے خلاف سی بی نے چارج شیٹ دائر کی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍اکنامک آفنسز ونگ کرائم برانچ جموں نے ایف آئی آر نمبر 25/2019تھانہ پولیس کرائم برانچ جموں کے تحت نیکسس ریئل کون پرائیویٹ لمیٹڈکے 03 جعلسازوں کے خلاف مقدمہ میں 940 صفحات کی چارج شیٹ پیش کی۔ اس ضمن میں کرائم برانچ جموں نے نیکسس ریئل کون سے وابستہ تین لوگوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے جنہوں نے شکائت کنندہ اور دیگران کو بائیس لاکھ روپئے کا چونا لگایا ہے ۔واضح رہے مذکورہ کمپنی جے پور کی ہے ۔اس سلسلے میں کیس کی ابتدا سنجیو سنگھ ولد فقیر سنگھ ساکنہ گاؤں سچانی، ضلع سانبہ اور دیگر کی طرف سے کرائم برانچ، جموں میں درج کرائی گئی ایک تحریری شکایت سے ہوئی جہاں اب کرائم برانچ جموں نے عدالت میں چارج شیٹ دائر کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا