لواحقین سلامتی کے حوالے سے تشویش میں مبتلا،ایل جی وزیرمملکت ممبرپارلیمنٹ سے مداخلت کی کی اپیل
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ نیوی میں بحثیت سی مین سیکنڈ اپنی خدمات انجام دینے والا جموں کا19سا لہ نوجوان پرُاسرار طور پر لاپتہ ،لاحقین سلامتی کے حوالے سے پریشانی میں مبتلا ۔جموںو کشمیرکے ایل جی وزیراعظم کے دفتر میں تعینات وزیرمملکت او رممبرپارلیمنٹ سے مداخلت کا مطالبہ کیا ۔
نیوی میں اپنی خدمات انجام دینے والاجموں کاساحل ورما دوران ڈیوٹی 27فروری کو لاپتہ ہوا ہے اور نیوی کی جانب سے مزکورہ جوان کے لواحقین کودو مارچ کو اس کی جانکاری فراہم کی جاتی ہے کہ ساحل ورماپرُ اسرار طور پرلاپتہ ہوا ہے اسے ہر ممکنہ جگہ پرتلاش کیاگیاتاہم اس کوئی سراغ نہیں ملا۔ادھرمزکورہ جوان کے لواحقین نے جب اپنے لخت جگر کے لاپتہ ہونے کی خبرسنی توان پر قیامت ٹو ٹ پڑی اور انہوںنے سمندری فوج کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ ڈیوٹی انجام دینے کے دوران ان کا لخت جگر کس طرح سے لاپتہ ہو اہے او راگر وہ 27فروری کولاپتہ ہو اہے تو انہیں دو مارچ کوکیسے اطلاع دے دی گئی ۔
لواحقین کے مطابق سمندری فوج کے افسران اور یونٹ کی ذمہ داری ہے کہ اس سے باز یاب کرے او رجس طرح سے وہ یہاں سے گیاہے اسی طرح لواحقین کے حوالے کرے لواحقین نے کہا وہ کسی غیرقانونی کارروائی میں ملوث نہیں ہے اور ا سکے لاپتہ ہونے کی وجوہات کاہے اس بارے میںانہیں جانکاری فراہم کی جائے ۔ساحل ورما کے لواحقین نے جموں میں زررائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کے دوران جموںو کشمیرکے ایل جی منوج سنہا وزیراعظم کے دفتر میں تعینات وزیرمملکت ڈاکٹرجتندر سنگھ اورممبرپارلیمنٹ جگل کشور سے مطالبہ کیاکہ وہ مذکورہ جوان کے لاپتہ ہونے کے بارے میں وزارت دفاع او رسمندری فوج کے اعلیٰ حکام کے ساتھ رابطہ قائم کرکے انہیں لخت جگر کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے اپنی خدمات انجام دے ۔