نئی دہلی، //نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی ) نے بولی لگانے والوں کی لیکویڈیٹی اور صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ٹول آپریٹ ٹرانسفر (ٹی او ٹی ) بنڈل 14 کی آئندہ بولی کے مانیٹائزیشن پروگرام کے لیے انشورنس شوریٹی بانڈ کو قبول کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب اس اختراعی آلے کو بینک گارنٹی (بی جی) کے طور پر بولیوں کی رقم کمانے کے لیے سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ این ایچ اے آئی اس اقدام کو نافذ کرنے کے لیے ہائی وے آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (ایچ او اے آئی )، ایس بی آئی جنرل انشورنس اور اے او این انڈیا انشورنس کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
بیمہ کنندہ کے ذریعہ ٹی او ٹی بنڈل 14 @ 0.25% کی این ایچ اے آئی مانیٹائزیشن بولی کے لیے بغیر کسی مارجن رقم کے انشورنس شورٹی بانڈ جاری کیا گیا ہے۔ یہ مراعات یافتہ افراد کے لیے بڑی بچت میں تبدیل کرے گا، جس سے مارکیٹ میں لیکویڈیٹی میں مزید اضافہ ہوگا، اس طرح سڑک کے شعبے کی ترقی اور بہتری کے لیے سازگار ماحول کو فروغ ملے گا۔
انشورنس شورٹی بانڈ کا اجراء صنعت کے لیے ایک نیا معیار قائم کرے گا، جو سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بدلتے ہوئے منظر نامے میں جدید مالیاتی حل کی اہمیت کو اجاگر کرے گا۔ یہ ہائی وے سیکٹر میں نجی اشتراک کی حوصلہ افزائی کرے گا اور ‘کاروبار کرنے میں آسانی’ کی طرف ایک اہم قدم ہوگا۔
2022 سے، این ایچ اے آئی کو 1,665 بی جیز موصول ہوئے ہیں جن کی رقم 15,000 کروڑ روپے ہے۔ بی جیزکی یہ بڑی مقدار انشورنس کمپنیوں کے لیے ایک بہت بڑی گنجائش پیش کرتی ہے اور ضمانتی بانڈز کو وسیع تر اختیار کرنے سے سڑک کے منصوبوں کے لیے سرمائے کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔ این ایچ اے آئی نے انشورنس کمپنیوں اور ٹھیکیداروں پر زور دیا ہے کہ وہ انشورنس شیورٹی بانڈز کو بولی سکیورٹی یا پرفارمنس سکیورٹی جمع کرانے کے ایک اضافی طریقہ کے طور پر استعمال کریں۔ اب تک این ایچ اے آئی کے مختلف معاہدوں کے لیے 40 سے زیادہ ضمانتی بانڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔
انشورنس شیورٹی بانڈز وہ ذرائع ہیں جہاں بیمہ کمپنیاں ‘ضامن’ کے طور پر کام کرتی ہیں اور یہ مالی ضمانت فراہم کرتی ہیں کہ ٹھیکیدار متفقہ شرائط کے مطابق اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔ وزارت خزانہ، حکومت ہند نے تمام سرکاری خریداریوں کے لیے بینک گارنٹی کے برابر ای-بی جی اور انشورنس شیورٹی بانڈز بنائے ہیں۔
انشورنس شیورٹی بانڈز جیسے ذرائع قومی شاہراہ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو مضبوط بنانے میں مدد کریں گے، جس کا ہندوستانی معیشت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔