کہا اکلاویہ ماڈل اسکول،گورسائی ماڈل ولیج اور یونیورسٹی کمپس کی اراضی کا منتقل ہونا قابل داد اقدام
ناظم علی خان
مینڈھرمینڈھر کے علاقہ گورسائی میں سابقہ سرپنچ و نیشنل کانفرنس کے بلاک صدر الحاج محمد رشید عرف حاجی پلو کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں علاقہ کے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس دوران انھوں نے ممبر اسمبلی مینڈھر کے کاموں کی سراہنا کرتے ہوئے انھیں مبارک باد پیش کی انھوں نے کہا کہ ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید احمد رانا نے مینڈھر انتخابی حلقہ کے لوگوں سے یہ وعدہ کیا ہے کہ میں مینڈھر کو ماڈل اسمبلی حلقہ بناﺅں گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم جاوید احمد رانا کے شکرگزار ہیں اور ان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جنھوں نے مینڈھر اور سرنکوٹ کی حدود پر ڈنہ شاستار میں سینکڑوں کنال زمین یونیورسٹی کے نام حکومت سے منتقل کروائی کیونکہ اس سے قبل بھی انھوں نے مینڈھر میں کئی اچھے کام کئے جن میں اکلاویہ ماڈل سکول ڈھکی بھیرہ کے علاوہ ماڈل ویلج گورسائی کے علاوہ انتخابی حلقہ مینڈھر میں بے شمار کام کئے ہیں جن کی کوئی مثال نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ کئی سالوں سے وہ جموں یونیورسٹی کیمپس کے لئے جدوجہد کر رہے تھے جس کا سہرا آخر کار ان کو ملا ان کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے مینڈھر کو ماڈل اسمبلی حلقہ بنانے کے لئے ایک اہم رول ادا کر رہے ہیں جس کے لئے وہ دن رات محنت کرکے اپنا کیا گیا وعدہ پورا کرنے جا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل انھوں نے بے مثال کام کرکے مینڈھر کے لوگوں کا دل جیتا جس کے لئے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں انھوں نے ایم ایل اے مینڈھر کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس کے بعد بھی وہ اپنا مشن جاری رکھیں گے جس کا لوگوں کو فائدہ ملے گا۔انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی کیمپس میں کطہ پیر پنجال کے سینکروں لوگ فائدہ اٹھائیں گے اور اپنی تعلیم کو مزید جاری رکھ سکیں گے۔ کیونکہ خطہ پیر پنجال کے زیادہ تر لوگ غریب ہیں اور وہ دور دراز جا کر اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے۔