نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان سیٹ شیئرنگ پرآج میٹنگ

0
0

سری نگر،26 اگست (یو این آئی) نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے سینئر لیڈروں کےدرمیان سری نگر میں گپکار میں واقع ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر سیٹوں کی تقسیم کاری کے انتظامات کے متعلق ایک اہم میٹنگ ہو رہی ہے۔
نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے میڈیا کو بتایا:’کانگریس کے سینئر لیڈران آرہے ہیں جو قائدین ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کو ملیں گے اور آپس میں کچھ چیزوں پر بات کریں گی’۔انہوں نے کہا کہ دوپہر تک سب کچھ صاف ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا: ‘الائنس بنانا کوئی آسان کام نہیں ہوتا ہے ہمیں امید نہیں تھی کہ یہاں الیکشن ہوں گے اگر معلوم ہوتا تو ہم نے یہ چیزیں پہلے ہی طے کی ہوتی’۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ‘الائنس میں کوئی دراڑ نہیں ہے اگر ہوتی تو آج ہم نہیں ملتے’۔
بتادیں کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے جموں وکشمیر کی تمام 90 سیٹوں پر الائنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے چند روز قبل میڈیا کو بتایا کہ 90 سینٹوں میں سے زیادہ تر سیٹوں پر کانگریس کے ساتھ گٹھ جوڑ ہوا ہے تاہم ابھی بھی کچھ سیٹیں ہیں جن پر اتفاق رائے نہیں ہوا ہے’۔جموں و کشمیر میں تین مرحلوں پر محیط اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ 18 ستمبر کو جبکہ دوسرا اور تیسرا مرحلہ بالترتیب 18 ستمبر اور یکم اکتوبر کو منعقد ہوگا جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا