نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کو بند کرنے کا مطالبہ کیا

0
0

یروشلم، //اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے گذشتہ سال 7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) کے کچھ ملازمین کے ملوث ہونے کے الزامات کے درمیان بدھ کو ایجنسی کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مسٹرنیتن یاہو نے یروشلم کا دورہ کرنے والے آٹھ ممالک کے اقوام متحدہ کے سفیروں سے کہا "اب وقت آگیا ہے کہ بین الاقوامی برادری اور خود اقوام متحدہ کویہ سمجھ لینا چاہیے کہ یواین آرڈبلیو اے کے مشن کو ختم کیاجانا چاہیے۔”
حماس کے حملے میں یواین آرڈبلیو اے کے متعدد کارکنان کے ملوث ہونےسے متعلق اسرائیل کے الزامات کے بعد امریکہ اور کم از کم 10 دیگر ممالک نے ایجنسی کی فنڈنگ معطل کردی۔ اس حملے میں اسرائیل میں تقریباً 1200 افراد مارے گئے تھے۔
یواین آرڈبلیو اے فلسطینی غزہ کی پٹی میں تقریباً 13000 افراد کو ملازمت دیتی ہے۔ حماس کے حملوں کے جواب میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد ان لوگوں کو انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو بتایا کہ حملوں میں کم از کم 26900 فلسطینی ہلاک اور 69950 دیگر زخمی ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا