نہرو یوا کندر کی جانب سے کپواڑہ میں یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد

0
0

بڑی تعداد میں نوجوانوں اور خواتین نے کی شرکت
تنہا ایاز
پلوامہ؍؍نہرو یوا کندر کپواڑہ کی جانب سے الیگزینڈر سینئر سیکنڈری بوہامہ کپوارہ میں ڈسڑکٹ لیول نیبر ہڈ یوتھ پارلیمنٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایس ایس پی سیکورٹی سول سیکرٹریٹ سرینگر نگہت امان نے مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر عاشق حسین ایس ایچ او کپواڑہ ،محمد اشرف چیرمین الیگزینڈر سینئر سیکنڈری ڈپٹی ڈائریکٹر نہرو یوا کیندر سرینگر حکیم عبدالعزیز اور وادی کے معروف سماجی کارکن راہی ریاض کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔ تقریب کی پہلی نشست میں شرکاء کو مائی بھارت پورٹل کے بارے میں تفصیل کے ساتھ جانکاری فرایم کی گئی اس موقع پر مقررین نے مختلف موضوعات پر کھل کر روشنی ڈالی۔محمد اشرف نے ناری شکتی پر روشنی ڈالی جہانگیر احمد نے "ووکل فار لوکل ” کی اہمیت پر روشنی ڈالی نمائندے کے مطابق تقریب میں مختلف یوتھ کلبوں سے وابستہ نوجوان اور خواتین موجود تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا