آئی جی پی بسنت کمار رتھ سے مداخلت کی اپیل
لازوال ڈیسک
جموں آئی جی پی بسنت کمار رتھ کی تعیناتی کے بعد جموں کی ٹریفک میں ایک بڑے سدھار کی امید کی جا رہی تھی۔وہیں آئی جی پی موصوف نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں صرف نوے دن مانگے تھے کہ نوے دن میں ٹریفک میں سدھار آجائے گا ۔اس کے چلتے آئی جی پی موصوف کی جانب سے اُٹھائے گے اقدامات کی سراہنا بھی دیکھنے کو ملی اور کئی مقامات پر تنقید بھی ہوئی ،کہیں سنگم اور کہیں دبنگ جیسے القاب بھی ملے ۔اتنا سب ہونے کے باوجود بھی جموں شہر کے قریب میں شبا بمیال کے ڈرائیورں پر اس کا کوئی بھی اثر نہ ہوا کیونکہ ماضی کی طرح ڈرائیوروں نے اپنی مرضی اور اپنے قوانین کی مکمل پیروی کرتے ہوئے اور لوڈنگ کا سلسلہ برقرار رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے عوا م کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اسی سلسلہ میں یہاں کے باشندگان نے آئی جی پی بسنت کمار رتھ سے اپیل کرتے ہوئے دیہی جموں کے ڈرائیوروں پر لگام کسی جائے تاکہ شبا بمیال کی عوام کی بڑھتی ہوئی پریشانیوں سے نجات مل سکے ۔