نچلی سطح پر ترقی اور بااِختیار بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے:شیتل نندا

0
0

کٹھوعہ میں جاری ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے حصے کے طور پر پنچایت بسنت پور کا دورہ کیا
لازوال ڈیسک

کٹھوعہ؍؍کمشنر سیکرٹری سماجی بہبودمحکمہ شیتل نندا نے ترقی اور پیش رفت کے لئے سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی خاطر وقف ایک جاری اَقدام کے ایک حصے کے طور پر آج یہاں پنچایت بسنت پور کا دورہ کیا۔ اِس دورے کا مقصد مقامی کمیونٹیوںکو بہتر مستقبل کی طرف تبدیلی کی قیادت کرنے کی ترغیب اور حوصلہ اَفزائی کرنا ہے۔ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ (وِی بی ایس آئی )کا اِنعقادگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بسنت پور میں کیا گیا جس کی صدارت کمشنر سیکرٹری نے کی جس میں اُنہوں نے طلبأ ، اَساتذہ اور مقامی لوگوں سے اِستفساری گفتگو کی۔ یہ دورہ کمیونٹی کو درپیش چیلنجوں کو سمجھنے اور ان پر قابو پانے کے لئے بات چیت میں مشغول ہونے کا موقع تھا۔ اِس اَقدام کا مقصد بسنت پور پنچایت کے رہائشیوں کو سرکاری سکیموں اور ان سے حاصل ہونے والے فوائد سے آگاہ کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مختلف سکیموں پر روشنی ڈالی اوراُنہوں نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ ان سے فائدہ اُٹھائیں اور اَپنے ذریعہ معاش کو فروغ دیں۔شیتل نندا نے کہا،’’ میں کٹھوعہ ضلع میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کی پیش رفت کا مشاہدہ کر کے خوش ہوں۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے کہ نچلی سطح پر ترقی اور بااِختیار بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔‘‘ کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے ترقی کے محرک کے طور پر تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے ضلع میں دیرپا اور جامع ترقی کو ممکن بنانے کے لئے حکومت،پی آر آئیز اور کمیونٹی پر مبنی آرگنائزیشنوںکے مابین درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ (وِی بی ایس آئی )کی پہل پورے جموں و کشمیر میں تعلیم تک رسائی فراہم کرنے، صحت بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور اَنٹرپرینیورشپ اور سکل ڈیولپمنٹ کو فروغ دینے میں اہم کردار اَدا کرتی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راکیش منہاس نے بتایا کہ اَب تک ضلع کی 120 پنچایتوں کو’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘(وِی بی ایس وائی ) کے تحت آئی اِی سی وین کے ذریعے کور کیا گیا ہے جس سے حکومت کی مختلف فلیگ شپ سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرکے تقریباً 1.15 لاکھ اَفراد مستفید ہوئے ہیں۔ اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے اِستفادہ کنندگان کو 9 موٹرائزڈ ٹرائی سائیکلیں، بے بی کِٹس، آیوشمان کارڈ دئیے جبکہ شرکأ کو ’ وکست بھارت سنکلپ کا عہد بھی دیا گیا۔اِس موقعہ پر وائس چیئرمین ڈی ڈی سی کٹھوعہ رگھونادن سنگھ، اے سی ڈی کٹھوعہ کے علاوہ دیگر ضلعی اور سیکٹورل اَفسران بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا