لازوال ڈیسک
کٹرہ؍؍نٹرنگ نے کٹرہ کے 10 نوجوان فنکاروں کو ان کی شاندار صلاحیتوں اور ‘ماتا کی کہانی’ میں شاندار پرفارمنس کے لیے اعزاز سے نوازا ۔واضح رہے مقامی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی اپنی کوششوں میں نٹرنگ ہمیشہ نوجوان ٹیلنٹ کو موقع فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ اس طرح کے اقدام سے ایک مضبوط مقامی رابطہ قائم ہوتا ہے اور لوگ خود کو بھی نٹرننگ پرفارمنس کا حصہ سمجھتے ہیں۔ اس انوکھے اقدام کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے، نٹرنگ کے ڈائریکٹر بلونت ٹھاکر نے بتایا کہ نٹرنگ نے کٹرہ میں آڈیشن کروائے اور نوجوان امیدواروں کا انتخاب کیا اور انہیں اعلیٰ پیشہ ور افراد کے تحت تربیت دی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سینکڑوں خواہشمندوں میں سے، دس بہترین نوجوان فنکاروں نے فائنل میں جگہ بنائی اور ‘ماتا کی کہانی’ کے فنکاروں کے طور پر حصہ لیا۔ اس موقع پر ان دن فنکاروں کو اعزازسے نوازا گیا۔