نو سال: سیوا، سوشاسن، غریب کلیان

0
0

سی بی سی، ادھم پور نے پنچاری میں آؤٹ ریچ پروگرام کا اہتمام کیا
لازوال ڈیسک
پنچاری؍؍سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہندکے فیلڈ آفس ادھم پور نے بدھ کو ضلع ادھم پور کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، پنچاری میں ایک روزہ آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا۔واضح رہے یہ پروگرام 9 سال: سیوا، سوشاسن اور غریب کلیان کے موضوع پر سی بی سی کے فیلڈ آفس، ادھم پور کے ذریعہ منعقد کیا گیا تھا تاکہ گزشتہ نو سالوں کے دوران مختلف شعبوں میں ہندوستان کی بے مثال کامیابیوں کو دکھایا جاسکے۔ وہیںحکومت کی مختلف عوامی فلاحی اسکیموں کے بارے میں معلومات خاص طور پر قبائلی اور آبادی کے دیگر کمزور طبقوں کی بہتری کے لیے شروع کی گئی معلومات کو معلوماتی اسٹینڈز، ماہرانہ لیکچرز اور طباعت شدہ بیداری مواد کے ذریعے لوگوں کے ساتھ شیئر کیا گیا۔اس دوران وپن کمار، تحصیلدار پنچاری مہمان خصوصی تھے۔ اپنی صدارت میں انہوںنے ترقی کا پیغام پنچاری جیسے دور دراز علاقوں تک لے جانے کے لیے سی بی سی کی تعریف کی۔انہوںنے محکمہ محصولات کی مختلف آن لائن خدمات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان عوامی فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری غریب اور پسماندہ طبقات کی بہتری کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوںنے خاص طور پر دور دراز علاقوں میں ان آؤٹ ریچ پروگراموں کے انعقاد میں سی بی سی ادھم پور کے کردار کی تعریف کی۔اس موقع پرخورشید یوسف، فیلڈ پبلسٹی آفیسر، سی بی سی ادھم پور نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں سی بی سی کے مینڈیٹ اور سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور حاضرین کو پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری ضروری ہے تاکہ ان کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے پروگرام کے انعقاد میں تعاون پر تحصیل انتظامیہ پنچاری کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا