جموں و کشمیر میں امن و ہم آہنگی اور خوشحالی کے لیے دعا کی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے جموں و کشمیر کے عوام کو نوروز عالم کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’نوروز عالم کشمیر سمیت دنیا بھر کے کئی خطوں میں ثقافتی اور تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ وادی میں لوگ صدیوں سے اس پْر مسرت موقع کو جوش و خروش سے مناتے رہے ہیں۔ میں اس پروقار موقع پر لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ یہ نورز جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کے دور کی نوید لے کر آئے۔‘‘