نوشہرہ کے ہیلتھ بلاک کی طرف سے’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کا آغاز

0
0

یہ مہم پورے بلاک کے مختلف صحت کے اداروں تک پہنچے گی:بی ایم او نوشہرہ
لازوال ڈیسک
نوشہرہنوشہرہ کے ہیلتھ بلاک نے فخر کے ساتھ نوشہرہ کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے آغاز کا اعلان کیا۔واضح رہے ماحولیاتی تحفظ کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن سے متاثر اس اقدام کا مقصد پورے خطے میں درخت لگانے کو فروغ دینا ہے۔وہیںجموں کے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر راکیش مگوترا اور راجوری کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منوہر رانا کی رہنمائی میں ایک کامیاب شجر کاری مہم چلائی گئی۔ یہ مہم ایک سرسبز مستقبل اور بہتر ماحولیاتی صحت کے لیے ہمارے عزم کی علامت ہے۔اس موقع پرڈاکٹر اقبال ملک، بلاک میڈیکل آفیسر، نوشہرہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مہم پورے بلاک کے مختلف صحت کے اداروں تک پھیلے گی۔انہوں نے کہاکہ یہ فطرت کی پرورش اور آنے والی نسلوں کے لیے اپنے سیارے کی حفاظت کے لیے ہماری اجتماعی ذمہ داری کو واضح کرتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا