کہا دیہی علاقہ جات میں پانی کی کمی اور محکمہ جل شکتی متعلقہ اسکیم کو زمینی سطح پر نافذ کرنے میں ناکام
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍نوشہرہ کے گاؤں چوکی ہنڈان، کنارا، بروتھیاں کے ایک وفد نے ایڈوکیٹ بھاویشیہ سودن (سینئر کانگریس لیڈر) سے ملاقات کی اور انہیں پینے کے پانی کی فراہمی میں جل شکتی محکمہ کی ناکامی کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جل جیون مشن اسکیم کے تحت جاری منصوبوں پر کام جاری ہے اوریہاں بہت زیادہ گڑبڑ ہورہی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس اسکیم کو ابھی تک زمینی سطح پر صد فیصدنافذ نہیں کیا گیا ہے اورشدید گرمی کی لہر میں ان علاقوں کے لوگوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔وہیںایڈو بھاویشیہ سودن نے پورے پروجیکٹ کی منصفانہ جانچ کا مطالبہ کیا اور نوشہرہ حلقہ کے عوام کے مفاد میں زمینی سطح پر اسکیم کے مناسب نفاذ کا مطالبہ کیا۔