نوشہرہ سیکٹر :بنکروں کی تعمیر کیساتھ گولہ باری کی

0
0

یوپی آئی

نوشہرہ نوشہرہ سیکٹر میں جونہی نئے بینکروں کی تعمیر کے سلسلے میں کام شروع کیا گیا اس دوران پاکستانی رینجرس نے گولہ باری کی۔ معلوم ہوا ہے کہ گولہ باری کے نتیجے میں کام کو روک دیا گیا۔مقامی لوگوں کے مطابق پاکستانی رینجرس نے سرحد کے نزدیک بینکر تعمیر کرنے پر اعتراض اُٹھایا اور شلنگ کی۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق نوشہرہ سیکٹر میں نئے بینکروں کو تعمیر کرنے کے سلسلے میں جونہی حکام نے کام ہاتھ میں لیا تو اس دوران پاکستانی ر ینجرس نے گولہ باری شروع کی جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ مقامی لوگوں کاکہنا تھا کہ اتوار کے روز جونہی بینکروں پر کام شروع کیا گیا تاہم پاکستانی رینجرس نے کام کو روکنے کیلئے گولہ باری کی ۔ قابلِ ذکر ہے کہ لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدہ صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان جاری گولہ باری کے نتیجے میں ریاستی حکومت نے سرحدوں پر رہائش پذیر آبادی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پونچھ اور راجوری اضلاع میں مزید 400بنکروں کی فوری تعمیر کے احکامات صادر کئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا