نوجوان نسل اپنے بوڑھے والدین کا خیال رکھیں: مرمو

0
0

بھونیشور، // صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بدھ کو کہا کہ خدمت، مساوات اور ہمدردی جیسی اخلاقی اور انسانی اقدار ہماری ثقافت کی بنیاد ہیں اور نوجوانوں کو ان عظیم نظریات سے واقف ہونا چاہیے۔نوجوان نسل اپنے بوڑھے والدین کا خیال رکھیں: مرمو
اوڈیشہ کے سمبل پور میں برہما کماری کی تعلیمی مہم ‘نیو ایجوکیشن فار نیو انڈیا’ کا آغاز کرنے کے بعد صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک بہتر سماج کی تعمیر کے لیے نوجوان نسل کو اپنے بوڑھے والدین اور سماج کے محروم طبقات کے لوگوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے بچوں کے ذہنوں میں ان اقدار کے حوالے سے مثبت سوچ پیدا کی جانی چاہئے۔
محترمہ مرمو نے کہا، "اخلاقی تعلیم ہماری زندگیوں کی تعمیر میں مددگار یوتی ہے اور معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لاتی ہے۔ اخلاقی تعلیم ہمیں ہمدردی، مہربانی، دوستی اور بھائی چارے کی زندگی کی اقدار سے آگاہ کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان خصوصیات کے حامل انسان میں مثبت تبدیلیاں آسکتی ہیں۔ کسی فرد میں مثبت تبدیلی سے ایک بہتر معاشرہ بن سکتا ہے۔
صدر نے کہا، ’’مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پرجاپیتا برہما کماری ایشوریہ وشو ودیالیہ کردار سازی، خود شناسی اور الہی تجربے کے ذریعے سکھ، امن اور مسرت کے راستے کو قابل رسائی بنا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا