نوجوانوں میں بے روزگاری عروج پر ہے

0
0

جموں و کشمیر حکومت کو بے روزگاری کا مسئلہ حل کرنا چاہیے:سنیل ڈمپل
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سنیل ڈمپل صدر مشن ریاست جموں کشمیر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان ایک انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں اور جموں و کشمیر ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد 5 اگست 2019 کے بعد انہیں انصاف نہیں مل رہا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ بے روزگاری عروج پر ہے اور حکومت کو بے روزگاری کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنا چاہیے۔ڈمپل نے کہا کہ جے اینڈ کے ایل جی اور بی جے پی حکومت کو پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کے مسائل کو سمجھنا چاہئے جو سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں، کوئی بھی پڑھے لکھے نوجوانوں کے مسائل کو سننے اور سمجھنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ دس سالوں میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے، یہ تعداد تیس لاکھ بیروزگار نوجوانوں کی ہے اور نوجوان بہت زیادہ تناؤ میں ہیں۔ڈمپل نے الزام لگایا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ حکومت نے پچھلے نو سالوں میں کھوکھلی یقین دہانیاں کی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا