بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے کی شرکت
غلام قادر بیدار
سرینگر؍؍ وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک مشہور صوفی شاعر صمد میر صاحب کے سالانہ عرس کے سلسلے میں آج ایک خاص تقریب منعقد ہوئی۔ جسمیں وادی بھر سے تعلق رکھنے والئے درجنوں ادیبوں، قلمکاروں اور دوسرے شائقین نے عرس تقریب میں شرکت کی۔ تفصیل کے مطابق صوفی شاعر کے آبائی علاقہ نمبل ھار بڈگام میں واقع اگر، کے مقام پر موجود زیارت گاہ پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔ جسمیں اس عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جبکہ شاعر کے خدشات کوکافی سراہا گیا۔ تقریب میں پورے خطے سے تعلق رکھتے والئے درجنوں گلوکاروں نے صمد میر کے کلام کو اپنی زبان سے دھرایا۔ اس سلسلے میں میر صاحب کی اخری ارامگاہ پر دن بھر ادبی نشستیں جارہی رہی۔ جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز، اور صمد میر فاونڈیشن کے مشترکہ اہتمام سے کیا گیا تھا عرس کی تقریبات میں دن بھر سینکڑوں حاضرین نے یہاں صبح سے حاضری دی۔