کاڑد کے نام پر لوگوں سے پیسے بٹورتا تھا
ناظم علی خان
مینڈھر//مینڈھر پولیس نے اس وقت ایک شخص کو اپنی تحویل میں لیا جب وہ گلوہتہ کے کانڈی علاقہ میں نقلی لیبر کارڈ بنانے کے لئے کئی لوگوں سے پیسے بٹور رہا تھا۔ پو لیس زرائع کے مطابق سرنکوٹ کے علاقہ پوٹھہ سے تعلق رکھنے و الا ایک شخص محمد لطیف ولد عالم دین کو مینڈھر پولیس نے اس وقت رنگ ہاتھوں گرفتار کر لیا جب وہ گلوہتہ علاقہ کے کانڈی میں لوگوں کے نقلی لیبر کارڈ بنا رہا تھا اس دوران پولیس نے اس کی تحویل سے38سو روپے نقد26بھرے ہوئے فارم،پچاس خالی فارم،پچاس فیملی فارم ایک عدد موبائل ایک بیگ ،ایک سٹمنپ پیڈ اور بیس فوٹوبر آمد کئے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ گذشتہ دو دنوں سے علاقہ میں گھوم کر لوگوں سے آدھار کارڈ اور راشن کارڈ کی کاپیاں لے کر یہ کہہ رہا ہے کہ آپ کے لیبر کارڈ بنائے جائیں گے۔ جبکہ ایک لیبر کارڈ بنانے کا تین سو روپے ایک افراد سے لئے جا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس نے دو دنوں میں ہزاروں روپے اکٹھے کئے جبکہ اس سلسلہ میں کوئی مقامی شخص بھی ملوث دکھائی دے رہا ہے۔اس ضمن میں جب اسسٹنٹ لیبر کمشنر پونچھ زامود احمد سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک گروپ ہے جس نے سرنکوٹ کے اندر بھی لوگوں کو جعلی کارڈ دے کر پیسے بٹورے ہیں ۔اس سلسلہ میں ہم نے ایس ایس پی پونچھ کو ایک تحریری درخواست بھی دی ہوئی ہے جبکہ ہمیں جب پتہ چلا کہ یہ لوگ مینڈھر تک پہنچ گئے ہیں ہم نے پھر پولیس کو آگاہ کیا اور پولیس نے ایک شخص کو موقعہ پر گرفتار کر کے اس کے پاس سے کئی دستاویزات بر آمد کی ہیں ۔اس سلسلہ میں ہم نے ایس ڈی پی او مینڈھر کو بھی مقدمہ درج کرنے کے لئے ایک تحریری درخواست دے دی ہے۔ اس ضمن میں جب ایس ڈی پی او مینڈھر ریاض تانترے سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک افراد کو گرفتار کرکے انکوائری شروع کر دی ہے جبکہ اس کے پیچھے کن لوگوں کا ہاتھ ہے ان کو بھی جلد حراست میں لیا جائے گا اور مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔