نفرت کبھی نہیں جیت سکتی بس صبر کا دامن تھامے رکھیں – سید اشرف

0
0

عرس سرکار کلاں پیغام محبت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
23 جنوری 2024 بروز منگل کچھوچھہ شریف ،امبیڈکر نگر،
درگاہ کچھوچھہ شریف میں شان و شوکت کے ساتھ خانقاہ شیخ اعظم سرکار کلاں میں عرس سرکار کلاں اور عرس اشرفی میاں علیہ الرحمہ اختتام پذیر ہوا۔
اس موقع پر ایک محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے قومی صدر اور ورلڈ صوفی فورم کے چیئرمین حضرت سید محمد اشرف نے خطاب کیا۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے حضرت نے کہا کہ نفرت کبھی نہیں جیت سکتی لیکن شرط یہ ہے کہ محبت کرنے والے صبر سے کام لیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسا ماحول پیدا کرنے کی جو سازش کی گئی تھی اسے تمام محب وطن لوگوں نے ناکام بنا دیا اور اس ملک میں کسی کو کسی کی خوشی کی وجہ سے کوئی پریشانی نہیں ہوئی، نہ پہلے ہوئی اور نہ ہی کبھی مستقبل میں ہوگی۔
حضرت نے سب کو اکٹھے ہونے اور انسانیت کے پیغام کو عام کرنے کی دعوت دی اور فرمایا کہ ہمیں اختلافات کی بات نہیں کرنی چاہیے، ہمیں صرف یہ دیکھنا ہے کہ ہمارے درمیان کیا مشترک ہے اور محبت کے لیے اتنا ہی کافی ہے، یہی صوفیاء کا طریقہ اور پیغام ہے۔
عرس سرکار کلاں کے موقع پر فاتحہ خوانی و لنگر کے ساتھ دنیا بھر میں امن کے لیے دعائیں مانگی گئیں خصوصاً فلسطین کے عوام کو ظلم سے آزادی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
اس موقع پر سید حسن اشرف، سید حماد اشرف، سید مقصود اشرف عرف ارشد میاں، سید عطاء اشرف، سید نائل اشرف، سید ناصر اشرف، مولانا عبدالخالق، مولانا ہارون، مولانا عظیم اشرف دہلوی، نفیس خادم، مفتی تاج الدین اور جامع اشرف اور مختارالعلوم کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا