نعت

0
0

شاد اعظمی

شرف و اکرم بن کر آئے
پاک مکرم بن کر آئے
آپ کی شان ہے سب سے اونچی
رحمت عالم بن کر آئے
نفرت کی اک آگ لگی تھی
پیار کی شبنم بن کر آئے
مجبوروں کا ہر دکھ بانٹا
مونس وہمدم بن کر آئے
خود بھوکے رہتے ہیں کھلاکر
پیاس کو زمزم بن کر آئے
انسانوں کی چارہ گری کی
زخم کا مرہم بن کر آئے
دشمن کے حق میں بھی دعا کی
خلق مجسم بن کر آئے
صلی اللہ علیہ وسلم
صلی اللہ علیہ وسلم

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا