نعت

0
0

 

فانی ایاز احمد گولوی
9596606391

 

………..

مری سانسوں کو اور کیا چاہئے
مدینے کی ٹھنڈی فضا چاہئے

میسر مدینے کی مٹی ہو کاش
مرا بھی ہو مدفن جگہ چاہئے

تری دید ہو گور میں یا نبی
نہ کچھ اور تیرے سوا چاہئے

ترے نیک بندوں میں شامل رہوں
تری اور خدا کی رضا چاہئے

نہ دنیا نہ دولت نہ شہرت مگر
عبادت کی ہر دم غذا چاہئے

مریضوں کی صف میں ہے فانی کھڑا
ترے در سے مجھ کو شفا چاہئے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا