نظیر احمد دیو ڈائریکٹر ایجوکیشن سے ملاقی

0
0

اسکولوں کی حالت زار پر ہوا تبادلہ خیال
ندیم اقبال کٹوچ
رام بنپی ڈی پی بلاک سکریٹری بلاک عثر نظیر احمد دیو کل ڈائریکٹر ایجوکیشن سے ملاقی ہوئے جہاں انہوں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن سے درخواست کی کہ علاقہ سراج میں تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ گورمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول ٹاپ نیل اور گرلز مڈل اسکول ٹاپ نیل میں عملہ کی کمی کو پُر کرنے کی درخواست کیساتھ ساتھ اِن اسکولوں میں کھیل کے میدان کو مزید بڑھانے کی بھی مانگ کی اس کے علاوہ علاقہ سراج کے مختلف اسکولوں میں عمارتوں کی بھی کمی ہے جہا ں کئی مقامات پر تیز آندھیوں سے اسکول عمارتوں کی چھتیں اُڑ گئی ہیں بھاری برفباری اور بارشوں کی وجہ سے ناقابل رہائش ہو کر رہ گئی ہیں جس وجہ سے بچے کھلے آسمان تلے پڑھنے پر مجبور ہیں جس وجہ طلاب کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے نظیر احمد دیو نے ڈائریکٹر ایجوکیشن سے اس طرف توجہ دینے کی گزارش کی اور مذکورہ آفیسر نے یقین دِلایا کہ تعلیمی نظام میں بہتری لانے کی ہر ممکن کوشیش کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا