نظم

0
0
نمبردار بہت ہوں نہ چو کیدار بہت ہوں
اس شہر میں گر ہوں کہیں فنکار  بہت ہوں
میں نے کیا ہے مدتوں خود کو زمین بوس
تب جاکے آج کل میں ثمربار بہت ہوں
اے دُشمنِ فرقاں تجھے معلوم بھی ہے کیا
تیرے لٸے شاخوں کی میں تلوار بہت ہوں
یہ بات الگ خود کی خبر ہے نہیں مجھ کو
لیکن میں زمانے سے خبر دار بہت ہوں۔
اب کس کے در  پہ جاٶگے اشعار بیچنے۔
لاٶ ادھر میں ایک خریدار بہت ہوں۔۔۔
مجھ سے جو بن نہ پایا زمانہ تو کیا ہوا
میں اپنی ذات کے لٸے معمار بہت ہوں۔۔۔۔
بچوں نے روٹی مانگی تو پگڑی تلک بکی
کہتا تھا جو کہ یار میں خودار بہت ہوں
یہ مال یہ منال یہ عہدے یہ حکومت
کہتی ہے شب و روز میں بیکار بہت ہوں
گفتار کے غازی سے ہے میداں میں کیا اُمید
لشکر میں اگر ہوں تو کردار بہت ہوں۔
اُس شہرِ دل کی کون حفاظت بھلا کرے
 کہ جس  کے شہریار ہی مکار بہت ہوں۔
یہ نید اب آنکھیں بھی چُرا لے کے جاٸے گی
بچے تمہارے اب ذرا بیدار بہت ہوں۔۔۔۔۔
اس دور کے مسلم کے تصور نے اے امتیاز
مجھ سے کہا کہ اب کہ میں بیمار بہت ہوں
امتیاز احمد بہلیسی
اسیسٹنٹ پروفیسر اردو
جی ڈی سی کلہوتران

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا