والدہ کا انتقال ، نماز جنازہ میں شرکت نہ کر سکے ، پیرول پر رہائی کا مطالبہ
کے این ایس
سرینگر؍؍کشمیر اکنامکس الائنس (کے ای اے ) کے چیئرمین محمد یاسین خان نظر بندی کی وجہ سے اپنی والدہ محروم کی نماز جنازہ میںشرکت نہیں کر سکے جبکہ ٹریڈرس فیڈریشن کشمیرنے باضابط طور پر صوبائی انتظامیہ سے اُنکی’ پیرول‘ پر رہائی کیلئے تحریری طور درخواست دی ،تاکہ وہ (محمد یاسین خان ) اپنی محروم والدہ کے چہارم اور فاتحہ خوانی کی مجلس میں شرکت کرسکے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق کشمیر اکنامکس الائنس (کے ای اے ) کے محبوس چیئرمین محمد یاسین خان کی والدہ انتقال کرگئیں ،تاہم نظر بندی کے سبب موصوف اپنی والدہ محروم کے جنازے میں شرکت نہیں کرسکے ۔معلوم ہوا ہے کہ محمد یاسین خان کی والدہ ساکنہ عشبر نشاط،85برس کی عمر میں انتقال کر گئیں ۔مرحومہ کے جنازے میں چیمبر آف کامرس ،کشمیر ٹریڈ رس فیڈریشن اور ٹرانسپورٹ انجمنوں کے نمائندوں کے علاوہ دیگر اشخاص اور عام لوگوں نے شرکت کی ،تاہم نظر بندی کے سبب محمد یاسین خان اس جنازے میں شرکت نہیں کرسکے۔معلوم ہوا ہے کہ ٹریڈرس فیڈریشن کشمیر نے کشمیر اکنامکس الائنس (کے ای اے ) کے چیئرمین محمد یاسین خان کی ’پیرول ‘ پر رہائی کیلئے تحریری طور پر صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کو در خواست دی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ ٹریڈرس فیڈریشن نے صوبائی کمشنر کو بتایا کہ تاجر انجمن کا سیاسی کیساتھ کچھ لینا دینا نہیں ہے لہٰذا محمد یاسین خان کی انسانی بنیادوں پر رہائی عمل میں لائی جائے تاکہ وہ اپنی والدہ کے چہارم اور فاتحہ خوانی کی مجلس میں شرکت کر سکے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 5 اگست کے بعد کشمیر میں پیدا شدہ صورتحال کے دوران درجنوں سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ کئی ٹریڈ لیڈران کی بھی نظر بندی عمل میں لائی گئی جس میں محمد یاسین خان بھی شامل ہیں ۔ محمد یاسین خان اس وقت دلی کی تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں ۔