نریندر مودی نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا:راہل گاندھی

0
0

کہا انہوں نے ملک کے 22 لوگوں کو کروڑ پتی بنایا ہے
یو این آئی
پریاگ راج؍؍ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ملک کی معیشت کو ختم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کے 22 لوگوں کو کروڑ پتی بنایا ہے۔سماج وادی پارٹی اور کانگریس اتحاد کی مشترکہ طور سے اتوار کو پریاگ راج کے الہ آباد پارلیمانی حلقے کے کرچھنا میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے ملک کے 22 لوگوں کو ارب پتی بنایا ہے۔ انڈیا اتحاد ملک کے ہر غریب گھر سے ایک خاتون کے کھاتے میں ہر مہینے آٹھ ہزار پانچ سو روپئے ڈال کر کروڑ پتی بنانے کا کام کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ آج آئین خطرے میں ہیں تو اسے ہر حال میں بچانا ہوگا۔ بی جیپی اورآر ایس ایس اس پر حملہ بول رہا ہے۔ امبیڈکر کا آئین، مہاتما گاندھی کا آئین، جواہر لال نہرو اور ہندوستان کے آئین کو کوئی بھی طاقت کو پار کرنے کی ہمت کسی میں نہیں ہے۔گاندھی نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی نظام کو نریندر مودی نے ختم کردیا ہے۔ انڈیا اتحاد کی حکومت آپ کے کھاتے میں آتھ ہزار پانچ سو روپئے ڈالنے کا کام کرے گی۔ اگنی ویر اسکیم کو کوڑے دان میں پھنکنے کا کام کیا جائے گا۔ منریدگا میں مزدوروں کو 200 روپئے دہاڑی ملتی ہے اسے بڑھا کر 400 روپئے کریں گے۔ آنگن باری خواتین کو دوگنی اعزازیہ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لئے گنا، کپاس، آلو وغیرہ پر کسانوں کو پہلی بار کم از کم سہارا قمیت اور قرض معاف کرنے کا کام کریں گے۔ بے روزگار گریجویٹ کے بینک کھاتے میں سال کے ایک لاکھ روپئے کے ساتھ روزگار کے لئے لوگوں کو اہل بنانے کے لئے ٹریننگ بھی دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اور سماج وادی پارٹی کی پارٹنر شپ ہے اور یہاں کے امیدوار کو پانچ لاکھ سے زیادہ ووٹ سے جتانے کی اپیل کی۔اس موقع پر اکھلیش نے بھی اپنے خطاب میں اس الیکشن کو جمہوریت بچانے کا الیکشن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف وہ لوگ ہیں جو آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف آئین کو بچانے والا انڈیا اتحاد ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا