نریندر مودی اتوار کو جھابوا میں قبائلی کانفرنس سے خطاب کریں گے

0
0

جھابوا، // وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو مدھیہ پردیش کے قبائلی اکثریتی جھابوا ضلع ہیڈکوارٹر میں قبائلی کانفرنس سے خطاب کریں گے، جس میں ریاست کے مختلف حصوں سے قبائلی برادریوں کے شہری بھی شرکت کریں گے۔
اس کے ساتھ ہی مسٹر مودی آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی انتخابی مہم کا بھی آغاز کریں گے۔ مسٹر مودی کے دورہ سے ایک دن پہلے ہفتہ کو وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے یہاں کے دورے کا جائزہ لیا اور عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں۔ اس موقع پر بی جے پی لیڈر اور لوک سبھا انتخابات کے ریاستی انچارج ڈاکٹر مہندر سنگھ اور شریک انچارج ستیش اپادھیائے بھی موجود تھے۔
جھابوا اور آس پاس کے اضلاع کی قبائلی برادری کے ہزاروں لوگ بھی گجرات کی سرحد سے متصل جھابوا میں منعقد ہونے والی قبائلی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ زیادہ ہجوم کے پیش نظر تقریب کی جگہ پر ضروری حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔
لوک سبھا انتخابات کا شیڈول ابھی جاری نہیں ہوا ہے، لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ اگلے دو تین ماہ میں انتخابات ہوں گے۔ ریاست میں لوک سبھا کی 29 سیٹیں ہیں اور ان میں سے 28 بی جے پی کے پاس ہیں۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس نے ایک بار پھر ریاست کی چھندواڑہ سیٹ پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس بار بی جے پی تمام 29 سیٹیں جیتنے کے مقصد سے آگے بڑھ رہی ہے۔
مسٹر مودی کے ریاست کے دورے سے ایک دن پہلے، ریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما نے ایک خصوصی آرٹیکل لکھا ہے، جس میں قبائلی برادری کے مفاد میں مرکز اور بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کی طرف سے کئے گئے اقدامات کا بھی ذکر ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا