لازوال ڈیسک
جموں؍؍سینئر بی جے پی لیڈر نریش سنگھ جسروٹیا کو پربھاری انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، جموں و کشمیر نامزد کیا گیا ہے۔رویندر رینا، جے اینڈ کے بی جے پی صدر نے فوری اثر سے نریش سنگھ جسروٹیا کو نامزد کیا۔ انہوں نے کہا کہ نریش سنگھ پارٹی کے سینئر لیڈر ہیں جنہوں نے پارٹی کے مختلف عہدوں پر موثر طریقے سے پارٹی کی خدمت کی ہے اور تنظیم کے ساتھ ان کی طویل مدتی وابستگی ہے۔ رائنا نے یقین ظاہر کیا کہ ان کی خدمات پارٹی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو مزید مضبوط کریں گی۔نریش سنگھ جسروٹیا نے اہم ذمہ داری کے لئے پارٹی کی سینئر قیادت کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی کو یقین دلایا کہ وہ محکمہ کو مضبوط بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔