پٹنہ، // وزیر اعلیٰ نتیش کمار اپنے دو روزہ دہلی دورہ سے واپس پٹنہ پہنچے ۔پٹنہ ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کی ۔
صحافیوں کے ذریعہ وزیر اعظم سے ملاقات کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملاقات بہت اچھی رہی ،بہت بہتر طریقہ سے گفتگو ہوئی ہے ۔ہم لوگ بہار کی ترقی کے لیے سال 2005 سے کام کررہے ہیں ،اس وقت سے مسلسل بہار میں ترقیات کے کام ہو رہے ہیں اس لیے فکر کر نے کی ضرورت نہیں ہے ۔ہم نے اپنی پارٹی کے تمام ساتھیوں سے بھی مکمل گفتگو کی ہے ،تمام لوگوں سے بہت بہتر طریقہ سے بات ہوئی ہے ۔
بہار اسمبلی میں 12فروری کو ہو نے والے فلور ٹیسٹ میں این ڈی اے حکومت کے اکثریت حاصل کر نے کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سب ٹھیک ہے ۔ہم تو شب و روزکام کر تے ہیں ، آئندہ بھی ترقیاتی کام کر تے رہیں گے ۔
اس موقعہ پر سابق وزیر اورر کن قانون سازکونسل سنجے کمار جھا بھی موجودتھے ۔