جعفر نگر ناگپور میں قومی ایکتا ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوساٸٹی نیز بزمِ تحفّظِ اردو ادب کے باہمی اشتراک سے ایک قومی سطح کی یادگار علمی و ادبی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جسکی صدارت ڈاکٹر زینت اللہ جاوید پروفیسر پنجابی یونیورسٹی مالیر کوٹلہ نے فرمائی -اس رنگارنگ پروگرام میں علاقٸہ برار کی نماٸندہ شاعرہ محترمہ ناز پروائی امراٶتی کے تیسرے شعری مجموعے ” موتی سخن کے“ کی رسمِ اجرا معروف شاعر جناب منظور ندیم صاحب سابق سیشن جج کے ہاتھوں انجام دی گٸ۔
مذکورہ بالا سوساٸٹی کے صدر ڈاکٹر ندیم ابنِ منشا نیز بزمِ تحفّظِ اردو ادب کے نگراں جناب عارف زماں نے مہمانوں کی گلپوشی کی نیز محترمہ ناز پروائی کی خدمت میں اپنے اپنے اداروں کی جانب سے بالترتیب فخرِ برار اور شگوفٸہ برار نامی ایوارڈز پیش کۓ۔بعد ازاں جناب منظور ندیم، ڈاکٹر گنیش گاٸیکواڑ آغازاور صدرِ محفل پروفیسر زینت اللہ جاوید نے ”موتی سخن کے“ کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پروگرام کے ابتدائی دورکی نظامت ڈاکٹر ندیم ابنِ منشا نے کی۔اس موقع پر متعدّد شاٸقینِ شعرو ادب نے اعزازی قیمت دیکر کتاب کی خریداری بھی کی۔
بعد ازاں ڈاکٹر گنیش گاٸیکواڑ آغاز بلڈانوی نے رسمِ شمع افروزی انجام دی نیز معروف ناظمِ مشاعرہ جناب مستقیم ارشد پونہ کی پرکیف نظامت میں ایک یادگار محفلِ شعر و سخن منعقد ہوئی ،جسمیں بطور مہمانانِ خصوصی محترم سید سلیم الدین صاحب نیز محترم ابراہیم خان صاحب بنگلور نے شرکت فرمائی ۔ملک کے کونے کونے سے آٸے جن معروف شعراٸے کلام نے رات دیر گۓ تک اپنے کلام سے تشنگانِ علم و ادب کو سیراب کیا، ان میں محترمہ ڈاکٹر قمر سرور، ریاض انور، ڈاکٹر نفیسہ حیا، سلیم یاور،ناز پروائی، ریشما طلعت شبنم،تجمّل حسین زاہد، ڈاکٹر مجیب قمر، ڈاکٹر ندیم ابنِ منشا، عارف زماں، ڈاکٹر جاوید جاوداں، عمران ثانی، یاسین زاہد، خواجہ ثقلین سمیط ،عابد حسین عابد ، منشا جونیر، عظیم ابنِ ندیم،وحید شیخ، ریاض الدین کامل،اظہرحسین اظہر،شاداب انجم، عبدالصمد قیصر، آغاز بلڈانوی، مستقیم ارشد، منظور ندیم نیز زینت اللہ جاوید صاحبان شامل ہیں۔
آخر میں میزبان شعرا ندیم ابنِ منشا اور عارف زماں نے آٸے ہوٸے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح یہ یادگار تقریب کی اختتام پذیرائی ہوئی ….