دیپک شرما
کشتواڑ ؍؍کشتواڑ ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے متعدد پارٹی کارکنان نے بی جے پی کو چھوڑ کر نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر سابق وزیر سجاد احمد کچلو نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ایک عوامی تحریک ہے اور عوام نے ہمیشہ نیشنل کانفرنس سے محبت، پیار اور حمایت کا اظہار کیا ہے اور نیشنل کانفرنس کسی بھی وقت الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے۔کشتواڑ ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے متعدد پارٹی کارکنان نے بی جے پی کو چھوڑ کر نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ناگسینی بلاک اور پاڈر میں بی جے پی کے درجنوں کارکنان نیشنل کانفرنس میں شامل ہوئے اس دوران بی جے پی کے درجنوں کارکنان نے شرکت کی اور بعد میں انہوں نے یہ اعلان کیا کہ وہ آج سے بی جے پی کو چھوڑ کر نیشنل کانفرنس کی پارٹی کو مظبوط بنائیں گے۔ فیصل احمد ڈی ڈی سی ناگسینی نے اس موقع پر کہا کہ نیشنل کانفرنس ایک عوامی تحریک ہے اور عوام کے حق میں ہمیشہ کھڑی رہی ہے۔سابقہ ہوم منسٹر سجاد احمد کچلو نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت زمینی سطح پر نیشنل کانفرنس کی طاقت کو جانتی ہے اور اسی وجہ سے وہ جموں و کشمیر کے ووٹروں کو تقسیم کرنے کے لیے مختلف سیاسی پارٹیاں بنا رہی ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے نئے پارٹی ورکرز نے کہا کہ انہوں نے بی جے پی کو چھوڑ دیا ہے کیونکہ بی جے پی اپنی مرضی کی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نیشنل کانفرنس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرتے ہیں کیونکہ این سی کوئی پارٹی نہیں بلکہ عوامی مفادات کے لیے ایک جمہوری عوامی تحریک ہے۔ اس دوران کشتواڑ کے ناگسینی بلاک میں درجنوں لوگ نیشنل کانفرنس پارٹی کا دامن تھام رہے ہیں۔