نانگا باجی سرکار کے عرس پر مدارس کے طلبہ کے درمیان مسابقہ

0
0

مدرسہ اشرفیہ نور الاسلام کھنیتر نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ نعت مےں منجا کوٹ کا ادارہ سر فہرست
سےد نےاز شاہ
پونچھراجوری میں صوبہ جموں کے مدارس اسلامیہ کے طلاب کے مابین مسابقہ کا اہتمام کیا گیا جس میںسے کئی طلاب نے حصہ لیا ۔اس موقع پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں جو بد امنی کی لہر چلی ہے اسکی وجہ نااہل حکمرانی ہے انصاف کے لئے پر امید ادارے ہی زانیوں قاتلوں کے حمایتی بن رہے ہیں ۔وہیںپروفیسر ڈاکٹر بشیر ماگرے نے بتایا کہ نانگا باجی سرکار کے عرس کے موقعہ حضرت باجی سید الطاف حسین شاہ کی قیادت میں طلبہ کے مابین  انعامی مسابقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کویز مقابلہ میں ضلع پونچھ کے گاﺅں کھنیتر کے مدرسہ اشرفیہ نور الاسلام نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ نعتیہ مسابقے میں پہلی پوزیشن ضیاءال اسلام منجاکوٹ نے حاصل کی۔واضح رہے راجوری میںمنعقدہ مدارس سے مسابقے کے دوران پونچھ کے کھنیتر مدرسہ اشرفیہ نور الاسلام کے طالب علم محمد آفتاب نے پہلی پوزیشن حاصل کی جس پر یہاں کے اساتذہ اور ادارے کے سربراہ مولانا حافظ محمد معشوق اشرفی نے موصوف کو مبارکباددی اور کہا ہمارے ادارے کاسالانہ اجلاس 27اپرےل بروز جمعہ کو ہو گا جس مےں ہزاروں کی تعدادمیں عوام کے سامنے مےں محمد آفتاب سلمہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا