نالندہ میں گھر کی بالکونی گرنے سے دو خواتین کی موت ہو گئی

0
0

راجگیر، // بہار کے نالندہ ضلع کے مان پور تھانہ علاقے کے ہرگوان پنچایت میں دو منزلہ مکان کی بالکونی گرنے سے دو خواتین کی موت ہو گئی اور کئی لوگ شدید زخمی ہو گئے۔
مان پور پولیس اسٹیشن کے انچارج مکیش شرما نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ ان کے گھر کی بالکونی گرنے سے دو لوگوں کی موت کی اطلاع ملی ہے۔ ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ بارش میں سب اپنے گھروں میں تھے۔ اسی دوران تاجر پاسوان کے پرانے گھر کی بالکونی گر گئی۔ اس حادثے میں کئی لوگ ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئے۔
حادثہ میں شدید زخمی 65 سالہ شیام سندری دیوی اور 25 سالہ رنجو دیوی کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ساتھ ہی انکیتا کماری اور نکیتا کماری سمیت کئی زخمی پاواپوری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا