پونچھ؍؍بالا کوٹ کے دھر گلون بلاک میں ایک اہم اجتماع میں وکست بھارت سنکلپ یاترا ( وی بی ایس وائی ) پروگرام مقامی کمیونٹی پر دیرپا اثر چھوڑ رہا ہے ۔ تقریب میں سیکرٹری ڈیزاسٹر منیجمنٹ ریلیف م بحالی اور تعمیر نو کے محکمہ کے ناظم زئی خان نے شرکت کی ۔
سیکرٹری نے پی آر آئی اور ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مختلف سرکاری محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا معائینہ کیا جس میں زراعت ، باغبانی ، صحت ، مویشی پالنے ، سماجی بہبود ، دستکاری ، ہینڈ لوم اور دیگر شعبوں سے متعلق اسکیموں کی نمائش کی گئی تھی ۔
ہمارا سنکلپ وکست بھارت کا عہد شرکاء نے لیا اور کمشنر سیکرٹری کی موجودگی میں وزیر اعظم کے ویڈیو پیغامات اور دیگر پروموشنل ویڈیوز بھی آئی ای سی وین پر دکھائی گئیں ۔
پروگرام میں پی آر آئیز ، ڈی ڈی سیز ممبران اور بی ڈی سی ممبران نے عوام سے خطاب کیا اور مختلف متعلقہ مسائل کو اٹھایا ۔
ڈپٹی کمشنر یاسین ایم چودھری نے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری کا دھرگلون کا دورہ کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ ڈی سی سیکرٹری اور اجتماع کو علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور کام کے بارے میں بھی بریف کیا ۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری موصوف نے دیہی عوام میں وسیع بیداری کو یقینی بنانے ، غیر پہنچی ہوئی آبادی تک پہنچنے اور سرکاری فلاحی اسکیموں کے استعمال میں سہولت فراہم کرنے کے وکست بھارت سنکلپ یاترا ( وی بی ایس وائی ) کے پیچھے وزیر اعظم کے وژن پر زور دیا ۔
ناظم زئی نے ترقی کو فروغ دینے ، سرکاری اسکیموں کے ساتھ مشغولیت کو فروغ دینے اور شہریوں پر مبنی اسکیموں کے تحت سیچوریشن حاصل کرنے میں وی بی ایس وائی کے تبدیلی کے اثرات پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے عوام کو پرجوش انداز میں ترغیب دی اور ان پر زور دیا کہ وہ سرکاری اسکیموں کے ذریعے پیش کئے جانے والے متعدد فوائد سے خود کو فعال طور پر استفادہ کریں ۔
سیکرٹری موصوف نے یقین دلایا کہ پی آر آئی کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کو اس کے مطابق مرحلہ وار حل کیا جائے گا ۔
دریںاثنا اکیڈمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لینگویجز نے ایک دلکش ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا جس نے سامعین کو کافی مسحور کیا ۔