ناظم اطلاعات کا B2V2کی تشہیر پر زور 

0
0

جموں// ناظم اطلاعات و تعلقات عامہ ڈاکٹر سیّد سحر ش اصغر نے آج الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے کئی نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی اور فلیگ شپ پروگرام ’’ بیک ٹو وِلیج ۔دوم‘‘ (B2V2) کی بڑے پیمانے پر تشہیر کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔  میٹنگ میں اے آئی آر جموں ، ڈی ڈی کے جموں، نیوز 18اردو، گلستان، جے کے چینل ، ٹیک وَن ، 7 + چینل، ریڈیو مرچی ، ریڈ ایف ایم ، 92.7 بِگ ایف ایم اور بِگ ایف این کے نمائندوں نے شرکت کی۔ میڈیا برادری کو محکمہ اِطلاعات کے کنبے کا ایک حصہ قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر سیّد سحر ش اصغرنے تمام نمائندوں سے تعاون طلب کیا تاکہ حکومت کے B2V2 پیغام کی بہترطریقے پر تشہیر یقینی بنائی جاسکے ۔ B2V2پروگرام 25؍نومبرسے 30؍نومبر تک منعقد کیا جائے گا جس میں حکومت کے اعلیٰ افسران تمام پنچایتوں میں جاکر عوامی معاملات اور مسائل کا جائزہ لیں گے۔ ڈاکٹر سیّد سحر ش اصغرنے مزید کہا کہ میڈیا حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں کو تشہیر دینے میں اہم رول ادا کرتا ہے اورمتعلقہ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا اِنعقاد پہلے مرحلے کی کامیابی کا نتیجہ ہے ۔ محکمہ کی آڈیو ویژول وِنگ کو اہم شعبہ قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر سیّد سحر ش اصغرنے کہا کہ ریڈیو اور ٹی وی کو پروگرام کا پیغام عام لوگوں تک پہنچانے میں کلیدی رول ادا کرناہوگا۔  ڈپٹی ڈائریکٹر اے وی راکیش دوبے نے اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے صحافی برادری کو متعلقہ پروگرام پر پینل ڈسکشن منعقد کرنے کی صلاح دی۔ الیکٹرانِک میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے میٹنگ کے دوران چند تجاویز پیش کیں اور ناظم اطلاعات کو یقین دلایا کہ وہ حکومت کے تمام اقدامات کو بروئے کار لانے میں مکمل تعاون فراہم کریں گے۔ ڈی ڈی کے جموں کے راجیو سادھو، اے آئی آر کے انا جن بڈھیال،نیوز 18 اُردو منوج کوراور کومل سنگھ منہاس ، 92.7بِگ ایف ایم کے وکرانت شرما، ڈائریکٹر جے اینڈ کے مرچی 98.3 سمیت ککر ، ایف ایم چینلوں کے کلسٹر سربراہان، ڈی آئی پی آر کے فوٹو آفیسر جاوید احمد ، انفارمیشن آفیسر اے وی جہانگیر احمد و دیگر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا