نارکو ملی ٹینسی کیس :مینڈھر میں دو مقامات پر ایس آئی اے کی چھاپہ ماری

0
0

جموں،3 اگست(یو این آئی)سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جمعرات کے روز مینڈھر میں دو مقامات پر چھاپے مارے ۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز ایس آئی اے نے پونچھ کے گورسائی اور بالا کورٹ میں چھاپے مارے جس دوران مکینوں سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نارکو ٹیرر اور ملی ٹینسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ایس آئی اے نے ایل او سی کے نزدیکی علاقے بالا کورٹ اور گورسائی میں ملی ٹینٹ معاونین کے گھروں کی تلاشی لی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بد نام زمانہ منشیات فروش رفیق لالہ کیس کی تحقیقات کے دوران خورشید احمد ولد نذیر حسین کا نام سامنے آیا جس کے بعد ایس آئی اے نے اس کے گھر پر چھاپہ ڈالا ۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا