ناردرن یونائیٹڈ کا فاتحانہ آغاز

0
0

یو این آئی
نئی دہلی// ناردرن یونائیٹڈ ایف سی نے نہرو اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے فٹ بال دہلی بی ڈویژن لیگ کے افتتاحی میچ میں وینس ایف سی کو 3-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ دن کے دوسرے میچ میں دہلی اسٹوڈنٹس ایف سی نے کولمبس ینگسٹرس کو 6-0 سے شکست دی۔ دہلی اسٹوڈنٹس کی جیت میں ارجن بشٹ نے ہیٹ ٹرک کی لیکن میچ کی خاص بات 14 سالہ آیوش جوشی کا شاندار گول تھا۔ میانک اور انوج نے ایک ایک گول کیا۔ سوربھ، پاسولونی اور اونگچیپوئی نے نو تشکیل شدہ ناردرن یونائیٹڈ کے لیے وینس پر گول کیے ۔ لیگ کا افتتاح فٹبال دہلی کے صدر انوج گپتا نے کیا۔ دریں اثنا، ایمٹی نیشنل نے امبیڈکر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اے ڈویژن سپر سکس میچ میں رائل ایف سی کے خلاف یکطرفہ 9-2 سے جیت درج کی۔ فاتح ٹیم کے لیے مین آف دی میچ انکت، اشیش یادو اور للت کمار نے دو دو گول کیے۔ ہتیش، انکت امن اور وکاس نے ایک ایک گول کیا۔ شکست کھانی والی ٹیم کولمبس کے گول پنٹو اور پربیر کے نام تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا