ناربو این جی او نے ملوانہ گندنا میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بڑھانے کی طرف ایک اہم پیش رفت میںپبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر میڈیکل بلاک گھاٹ ضلع ڈوڈہ کے گاؤں ملوانہ تحصیل گندنا میں ایک مفت میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس کیمپ کا اہتمام مقامی این جی او نیشنل ایسوسی ایشن فار رورل برادرہڈ آرگنائزیشن (ناربو) نے اپنے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت انڈیا آرمی اور پی ایچ سی گندنا کے تعاون سے کیاتھا ۔واضح رہے اس میڈیکل کیمپ کا مقصد علاقے کے غریب اور نادار لوگوں کو معیاری طبی امداد اور مفت ادویات کی فراہمی کے علاوہ ان کے گھر گھر پہنچ کر اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ معیاری صحت کی دیکھ بھال ہر کسی کی پہنچ میں ہو۔وہیںکیمپ کے افتتاح کے بعد، این جی او کے اراکین نے کمیونٹی کی مجموعی صحت اور بہبود کو بلند کرنے کے لیے ایسے ہیلتھ کیمپوں کی بنیادی اہمیت پر زور دیا۔وہیںاین جی او کی جانب سے تمام مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا