نائب وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر میں نوجوانوں کے روز گار کیلئے ہنر مندی کی ترقی کو تیز کرنے پر زور

0
0

نوجوانوں کو ملازمت کے متلاشیوں کے بجائے ملازمت فراہم کرنے والے بننے کیلئے بااختیار بنایا جائے

لازوال ویب ڈیسک
سرینگر ؍؍نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر چودھری نے آج جموں و کشمیر میں نوجوانوں کے روز گار کیلئے ہنر مندی کی ترقی کو تیز کرنے پر زور دیا ۔ ان باتوں کا اظہار نائب وزیر اعلیٰ نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں لیبر ، ایمپلائمنٹ اور سکل ڈیولپمنٹ کے محکموں کی جائیزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

https://en.wikipedia.org/wiki/List_of_deputy_chief_ministers_of_Jammu_and_Kashmir

ابتداء میں نائب وزیر اعلیٰ نے روز گار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے نوجوانوں کی مہارت کی نشو نما اور تربیت کی کی اہمیت پر زور دیا ۔ مسٹر چودھری نے زور دے کر کہا کہ ہنر مندی پر مبنی کورسز کی فراہمی نوجوانوں کو ملازمت کے متلاشیوں کے بجائے ملازمت فراہم کرنے والے بننے کیلئے بااختیار بنایا جائے ۔ مسٹر چودھری نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ محکمہ محنت کی جانب سے شروع کی گئی مختلف فلاحی اسکیموں پر مناسب عمل آوری کو یقینی بنائیں جس سے ہدف شدہ آبادی کو فائدہ پہنچے ۔ انہوں نے جدید ترین صنعتی اور مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ مہارت پر مبنی کورسز متعارف کرانے کی بھی ہدایت دی ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے زور دے کر کہا کہ نوجوانوں کو ہنر مندانہ کورسز کت ذریعے ہینڈ ہولڈنگ اور کارو باری بننے کے قابل بنیں ۔ اس کے علاوہ ٹارگٹڈ آبادی کو فائدہ پہنچانے کیلئے محکمہ محنت کی اسکیموں پر مناسب عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے پروڈکشن یونٹس کے بارے میں فیڈ بیک اکٹھا کرنے کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹس کا باقاعدہ معائینہ کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی کوتاہی کو دور کریں اور معاشی ترقی اور صنعتی استحکام کیلئے خواہشمند کاروباری افراد کو مکمل تعاون فراہم کریں ۔ انہوں نے اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹر پرنیور شپ کے اہداف کو حاصل کرنے کی ہدایت دی جن میں ہزاروں نوجوانوں کو ہنر مندی کی ترقی اور انٹر پرنیور شپ پر توجہ مرکوز کرنا شامل ہے تا کہ معاشی ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے اور بے روز گار نوجوانوں کیلئے مواقع پیدا ہوں ۔ میٹنگ میں سیکرٹری لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ راجیو رنجن ، سی ای او جموں و کشمیر بلڈنگ اینڈ دیگر کنسٹرکشن ویلفئیر بورڈ منیر السلام ، لیبر کمشنر ، لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ، ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے ۔ بعد ازاں شاہد کاملی کی قیادت میں فیڈریشن چیمبر آف انڈسٹریز اینڈ کامرس سمیت متعدد وفود ، پامپور کی صنعتی ایسوسی ایسن ، جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود اور کئی قانون سازوں نے بھی نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مطالبات سے آگاہ کیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے انہیں یقین دلایا کہ ان کی طرف سے پیش کئے گئے مسائل کو مرحلہ وار طور پر حل کیا جائے گا ۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا