نائب وزیر اعلیٰ نے گگن گیر گاندربل میںملی ٹنٹ حملے کی مذمت کی

0
0

بزدلانہ حرکات امن اوراتحادکے ہمارے عزم کوکم نہیں کرسکتیں:سریندرچودھری

لازوال ڈیسک

سری نگر؍نائب وزیر اعلیٰ سریندرکمار چودھری نے ضلع گاندربل کے گگن گیر میں اتوار کی شام ہوئے ملی ٹنٹ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔اُنہوں نے اِس واقعہ کو بُزدلانہ اور گھناؤنی کارروائی قرار دیتے ہوئے متاثرین کے غمزدہ کنبوں کے تئیں اَپنی گہری دِلی تعزیت کا اظہار کیا اور دُکھ کی اس گھڑی میں امن اور ہمت کے لئے دعا کی۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Surinder_Kumar_Choudhary
سریندرکمار چودھری نے حملے میں زخمی ہوئے اَفراد کی جلد صحتیابی اور شفایابی کے لئے دُعا کی ۔ اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اِس طرح کی کارروائیاں امن اور اتحاد کے لئے ہمارے عزم کو کم نہیں کریں گی ۔ہماری دُعائیں متاثرین اور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔نائب وزیر اعلیٰ نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لئے قصورواروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا